Learn Google Adsence in Urdu

گوگل ایڈسینس 
آپ ہمارے اس ٹیوٹورِیل میں گوگل ایڈسینس مکمل طور پر اردو زبان میں سیکھ سکتے ہیں۔ 

 ایڈورٹائزمنٹ اور انٹرنیٹ
  انٹرنیٹ نے دنیا کو ایک Global Villageبنا دیا ہے موجودہ دور میں شاید ہی کوئی فرد ہوگا جس کو انٹرنیٹ کے بارے میں علم نہ ہو۔انٹرنیٹ کے ذریعے آپ کسی بھی معلومات تک تیز ترین رسائی حاصل کرسکتےہیں،کسی چیز کے بارے میں جان سکتے ہیں یا پھر آن لائن خریدوفروخت کر سکتے ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے جب انٹرنیٹ عام نہ تھا تو مختلف کمپنیوں کو اپنی پراڈکٹس کی ایڈورٹائزمنٹ میں بہت دقت پیش آتی تھی ان کی پراڈکٹس دنیا کے سب ممالک میں نہ پہنچ پاتی تھیں، لیکن ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کی بدولت انٹرنیٹ نے یہ کام بہت آسان بنا دیا ہے۔انٹرنیٹ سے ایڈورٹائزمنٹ پہنچانے کا بڑا ذریعہ ویب سائیٹس ہیں جن پر دنیا کی بڑی بڑی کمپنیاں اپنی ایڈورٹائزمنٹس کی تشہیر کرتی ہیں۔ ایڈورٹائزرز اور پبلشرز کے لیے گوگل سب سے بڑا پلیٹ فارف ہے  یہ اپنے پبلشرز کو سب سے زیادہ Revenue کمانے کا موقع دیتا ہے ۔

0 Response to "Learn Google Adsence in Urdu"

Post a Comment